ابتدائی کاروبار کے دوران منفی اشاروں کے باوجود گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی
بی ایس ای سینسیکس 12.55 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 77,976.13 پوائنٹس پر کھلا، لیکن جلد ہی سبز نشان میں آ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 231.33 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78,220.01 پر پہنچ گیا تھا۔
ممبئی میں جمعہ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران بیرونی منڈیوں سے منفی اشاروں کے باوجود گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای سینسیکس 12.55 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 77,976.13 پوائنٹس پر کھلا، لیکن جلد ہی سبز نشان میں آ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 231.33 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78,220.01 پر پہنچ گیا تھا۔
اسی طرح نفٹی 50 بھی 30.85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,165.90 پر کھلا، مگر بعد میں سنبھل کر 60.35 پوائنٹس (0.25 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 24,257.10 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مختلف شعبوں کی بات کریں تو آئی ٹی، دھات اور سرکاری بینکنگ سیکٹر میں گراوٹ رہی، جبکہ ایف ایم سی جی، میڈیا، کیمیکل، آٹو، نجی بینکنگ، تیل و گیس اور کنزیومر ڈیوایبلز سیکٹر میں تیزی دیکھی گئی۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں ہندوستان یونی لیور اور ماروتی سوزوکی کے شیئرز دو فیصد سے زیادہ بڑھت میں رہے۔ اس کے علاوہ اڈانی پورٹس، آئی ٹی سی اور ٹرینٹ کے شیئرز میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب آئی سی آئی سی آئی بینک، بھارتی ایئرٹیل، انفوسس اور انڈیگو کے شیئرز دباؤ میں نظر آئے۔