برآمد کئے جانے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں سات روپے کا اضافہ، پٹرول پر 1.5 روپے کی کٹوتی
وزارتِ خزانہ کی بدھ کی دیر رات جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی شرحیں 16 جولائی سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ برآمدات والے ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسائز ڈیوٹی میں سات سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں، پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔
نئی دہلی: حکومت نے برآمد کیے جانے والے پٹرول، ڈیزل اور ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف) پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں تبدیلی کی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی بدھ کی دیر رات جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی شرحیں 16 جولائی سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ برآمدات والے ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسائز ڈیوٹی میں سات سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں، پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، برآمد ہونے والے پٹرول پر جمعرات سے اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) چار روپے فی لیٹر سے کم کر کے 1.50 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل پر ایس اے ای ڈی 8.50 روپے سے بڑھا کر 15.50 روپے اور ہوائی جہاز کے ایندھن پر 7.50 روپے سے بڑھا کر 14.50 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
برآمد ہونے والے پٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسائز ڈیوٹی کا ہر پندرہ دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسے ونڈ فال ٹیکس بھی کہتے ہیں۔ اس میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح مبادلہ میں تبدیلی کے مطابق ڈیوٹی میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ برآمد کنندگان کو نقصان بھی نہ ہو اور بہت زیادہ منافع کی صورتحال بھی نہ بنے، کیونکہ ایسی صورت میں وہ اچانک برآمدات بڑھا سکتے ہیں جس سے گھریلو سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔