شمالی بھارت
شاہجہاں پور میں مسلم شخص کا ہنومان مندر کیلئے اراضی کا عطیہ
ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تلہر راشی کھنہ نے بتایا کہ اراضی کی منتقلی کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بابو علی کی تعریف کی کہ اس نے گنگاجمنی تہذیب برقرار رکھتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کی ہے۔
شاہجہاں پور(یوپی): ایک مسلمان نے اپنی زمین کا ایک حصہ ضلع نظم ونسق کو عطیہ کیا ہے تاکہ قومی شاہراہ کی توسیع میں آڑے آنے والے ایک مندر کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔ ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ موضع کچیانی کھیڑا میں دہلی۔ لکھنو نیشنل ہائی وے 24 کی توسیع کا پراجکٹ ہنومان مندر کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پارہا تھا۔
اسے دیکھتے ہوئے بابو علی نے پراجکٹ کے قریب واقع ایک بیگھہ زمین (0.65 ہیکٹر) ضلع انتظامیہ کو دے دی تاکہ مندر وہاں منتقل کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اڈمنسٹریشن) رام سیوک دیویدی نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تلہر راشی کھنہ نے بتایا کہ اراضی کی منتقلی کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بابو علی کی تعریف کی کہ اس نے گنگاجمنی تہذیب برقرار رکھتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کی ہے۔