یہ سوچ کربے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کرکے کمزور کردو گے، حماس کا اسرائیل کو واضح پیغام
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے، جان لو کہ ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔
غزہ: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے، جان لو کہ ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے لیکن تم جان لو ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ میں تمہارے پاس ایسے لوگوں کو لایا ہوں جو موت کو اس طرح پسند کرتے ہیں جیسے تم لوگ زندگی سے محبت کرتے ہو۔
ترجمان نے نیتن یاہو اور اس کی فوجی قیادت کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کے اختتام پر گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوجائیں گے، ان شاء اللہ واپسی قریب ہے، خود کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کیلئے تیار کرو۔
دوسری جانب حماس ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میدان میں ناکامیوں سےدوچارہے اور اسرائیلی فوج ناکامی چھپانےکیلئےجھوٹ پھیلانےمیں مصروف ہے۔
ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج اسپتالوں، میڈیکل کلینکس، ایمبولنسز پر حملے کررہی ہے، اسپتالوں کو میزائل لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں، دشمن اسرائیل جھوٹ پھیلا کر اپنی ناکامیوں اور ظلم کونہیں چھپاسکتا۔