حیدرآباد
کردارپرشبہ۔ شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے شوہر نے اس کو بے دردی سے قتل کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ شہر کی اپل کی بینک کالونی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے شوہر نے اس کو بے دردی سے قتل کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ شہر کی اپل کی بینک کالونی میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ جنگاوں ضلع کاایک جوڑا رمیش اور کملا کئی سالوں سے اپل میں رہ رہے تھے۔
اس دوران رمیش کو شک ہوا کہ اس کی بیوی کملا کسی اور کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس نے شک کی بنا پر بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔