مہاراشٹرا

سابق صدرجمہوریہ پرتبھا پاٹل کے شوہر ڈاکٹر دیوسنگھ شیخاوت چل بسے

شیخاوت کی آخری رسومات شام 7 بجے ویکنٹھ دھام می ہوں گی۔ذرائع کے مطابق 89،سالہ پرتیبھاپاٹل ہندوستان کی پہلی خاتون صدر جمہوریہ رہیں اور 2007 تا 2012 راشٹرپتی بھون میں رہیں 60 سالہ ازدواجی زندگی میں یہ ان کے لیے صدمہ کی گھڑی ہے۔

پونے/ ممبئی: سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل کے شوہر اور معروف ماہرتعلیم اور سیاستداں ڈاکٹر دیوی سنگھ رن سنگھ شیخاوت آج صبح انتقال کرگئے۔ سرکاری طور پر اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

وہ 88 سال کے تھے اور پونے کے ایک ایم اسپتال میں آخری سانس لی۔آنجہانی شیخاوت کے پسماندگان میں اہلیہ پرتیبھا پاٹل ،بیٹا راجندر سنگھ شیخاوت اور ایک بیٹی جیوتی راٹھوڑ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 12، فروری کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر لان میں پھسل کر گر گئے تھے۔انکی سرجری بھی ہوئی لیکن کئی اور طرح کی الرجی ہوگئیں جس میں ہائی بلڈ پریشر ،گردے فیل ہونے جیسی امراض تھے۔

شیخاوت کی آخری رسومات شام 7 بجے ویکنٹھ دھام می ہوں گی۔ذرائع کے مطابق 89،سالہ پرتیبھاپاٹل ہندوستان کی پہلی خاتون صدر جمہوریہ رہیں اور 2007 تا 2012 راشٹرپتی بھون میں رہیں 60 سالہ ازدواجی زندگی میں یہ ان کے لیے صدمہ کی گھڑی ہے۔

ان کا خاندان زراعت اور تعلیم کے پیشے سے وابستہ رہا۔شیخاوت کاتعلق امراوتی ہے،وہ92_1991 میں امراوتی کے پہلے میئر بنے اور 90_1985 کے درمیان مہاراشٹر اسمبلی کے رکن بھی رہے۔