شمالی بھارت

پنجاب کے علاقے ترن تارن کی سرحد پر ڈرون برآمد

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے منگل کو کہا کہ سرحد پر تعینات مضبوط تکنیک اور بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی انتھک کوششوں نے سرحد پار سے اسمگلنگ اور غیر قانونی ڈرون کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کوششوں میں ترن تارن سرحد پر ایک ڈرون برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے منگل کو کہا کہ سرحد پر تعینات مضبوط تکنیک اور بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی انتھک کوششوں نے سرحد پار سے اسمگلنگ اور غیر قانونی ڈرون کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر تلاشی مہم چلائی اور پیر کی شام ضلع ترن تارن کے گاؤں ڈل سے ملحقہ کھیت سے ڈی جے آئی ایئر 3 ڈرون برآمد کیا۔