ایشیاءسوشیل میڈیا

انتہائی خوبصورت ویڈیو: مظاہروں کے دوران لڑکی کا فوجی جوان سے مصافحہ، فوجی کا ردعمل وائرل

بنگلہ دیش کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں مظاہرین میں موجود خاتون نے فوجی اہلکار سے مصافحہ کیا ہے، تاہم خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں مظاہرین میں موجود خاتون نے فوجی اہلکار سے مصافحہ کیا ہے، تاہم خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار

سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے خاتون کی جانب سے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کی خوشی منائی جا رہی تھی۔

اسی دوران خاتون نے بنگلہ دیشی فوجیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور انہیں بھی ویڈیو میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون کی جانب سے ویڈیو میں بنگلہ دیشی فوجی اہلکار سے مصافحہ کیا گیا، اگرچہ شروعات میں اہلکار تذبذب کا شکار تھا تاہم مسکراہٹ کے ساتھ ہی خاتون کے مصافحے کا جواب دے ہی دیا۔

فوجی اہلکار نے جواب کے طور پر نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ ساتھ ہی چہرے پر مسکراہٹ بھی بکھیرے ہوئے تھا۔

لیکن اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب فوجی اہلکار نے مصافحہ کرنے کے بعد اپنے ہاتھ کو تکنے لگا۔

اس پوری صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ویڈیو کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے بنگلہ دیش میں طلباء تنظیموں کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے خلاف مذاحمتی تحریک کا آغازکیا گیا تھا، مطالبات کے حق میں جاری پُر تشدد احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے کوٹے کو 7 فیصد کیا گیا تھا، تاہم حسینہ واجد کی حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔

جبکہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد نے طلباء کو ’رضاکار‘ قرار دیا تھا، جو کہ بنگلہ دیش میں ملک دشمن مانے جاتے ہیں۔

a3w
a3w