حیدرآباد

میلادالنبیؐ کے جلوس کے دوران دھول پیٹ میں تصادم، پانچ افراد زخمی

جمعرات کو دھول پیٹ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جھانسی چوراہا روڈ پر جمعرات بازار کے قریب پیش آیا جہاں ایک گروپ جمعرات بازار سے آغا پورہ کی طرف جارہا تھا۔

حیدرآباد: جمعرات کو دھول پیٹ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جھانسی چوراہا روڈ پر جمعرات بازار کے قریب پیش آیا جہاں ایک گروپ جمعرات بازار سے آغا پورہ کی طرف جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں
دھول پیٹ میں بڑا پتھر مکان پر گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
میلاد جلوس کی اجازت دینے کے مطالبہ پر وفد کو سی وی آنند کا تیقن
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

تفصیلات کے مطابق جب جلوس سنتوشی ماتا مندر کے قریب پہنچا تو جلوس میں شامل افراد اور مقامی رہائشیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ تصادم کے دوران، میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شامل دو نوجوانوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کو عمارت اور گلی سے جلوس پر پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے جمعرات بازار جیسے حساس علاقے میں بغیر کسی پولیس بندوبست کے جلوس کو گذرنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔

پولیس کے سینئر عہدیداروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر اضافی فورسس کو طلب کیا اور علاقے میں مزید فورسس تعینات کیں تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے سڑک پر موٹر سائیکلیں روک کر تناؤ پیدا کیا، جس کی وجہ سے ٹکراؤ ہوا۔

میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شامل لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ افراد نے ان پر پتھر پھینکے، جس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوا۔ پرانے شہر میں بھی جلوس کے دوران کچھ نوجوانوں کو ٹریفک کی تبدیلیوں پر پولیس سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ کچھ دیگر افراد کو چارمینار کی طرف جانے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس سے تکرار ہوئی۔