دہلی

ریلوے حادثات: سازش کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیر ریلوے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے حادثات کے پیچھے سازش کی بحث کے درمیان آج برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت سے کھیلنے والے ہر مجرم کو پکڑ کر قانون کے حوالے کیا جائے گا

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے حادثات کے پیچھے سازش کی بحث کے درمیان آج برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت سے کھیلنے والے ہر مجرم کو پکڑ کر قانون کے حوالے کیا جائے گا یہ پہلا موقع ہے جب مسٹرویشنو نے ریلوے حادثات کے پیچھے سازش کے معاملے پر اتنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
مہلوکین کی تعداد پر ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے میں تکرار

نیوز 18 انڈیا کے کنکلیو ‘چوپال’ میں ریل حادثات سے متعلق سوالات کے جواب میں، انہوں نے کہا، "میں انہیں واضح طور پر خبردار کرتا ہوں۔ ہم ایسا کرنے والے ہر ایک کو پکڑیں ​​گے، ہر ایک کے پیچھے جائیں گے۔

کسی بھی حالت میں جو ملک کے دوکروڑ مسافر روزانہ سفرکرتے ہیں، ذمہ داری کے ساتھ ان کی حفاظت کریں گے۔ کسی کو بھی مسافروں کی حفاظت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔ ہمیں اتنا چوکنا رہنا ہے کی اس طرح کی ہرکوشش کو ناکام کرسکیں۔”

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ریلوے ٹریک پر سازش کے تحت کئی طرح کی چیزیں رکھے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے نے ایسی سازشوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔

ویشنو نے کہا آج سے دس سال پہلے ملک میں ہر سال 171 ریلوے حادثات ہوتے تھے، لیکن آج یہ تعداد کم ہو کر 40 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی دن رات محنت کر کے ساختی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز ہے تاکہ حادثات کی تعداد 40 سے بھی کم کریں۔ آنے والے دنوں میں ہم مزید ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ مسافروں کے تحفظ کو مزید یقینی بنائیں گے۔

چھٹھ پر گھر جانے والے مسافروں کو درپیش مسائل پر ریلوے کے وزیر نے کہا، "جتنی بھی ٹرین چلاتے ہیں وہ فل ہوجاتی ہیں۔ ریلوے کی گنجائش بڑھ جائے گی۔ ہندوستان ہرسال سوئٹزرلینڈ کے ریل نیٹ ورک کے برابر ریلوے ٹریک جوڑ رہا ہے۔ تقریباً 7 ہزار کوچ ہر سال بنائے جا رہے ہیں۔ نیٹ ورک کی صلاحیت بڑھانے پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اگلے 10 سال میں ریلوے میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔یواین آئی۔الف الف