حیدرآباد

سیاسی لڑائی میں بچوں کونہ گھسیٹا جائے:کے ٹی آر

کے ٹی آر کاٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب صدرنشین ٹی ایس ٹی ایس پی جگن نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی بیٹی گوامیں بعیر لائسنس حاصل کئے ریستوران چلاتی ہے جہاں بیف پروسہ جاتاہے۔

حیدرآباد: وزیرصنعت کے ٹی راماراؤ نے پارٹی قائدین کواپوزیشن قائدین کے بچوں کو سوشل میڈیا میں تنقیدکانشانہ بنانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ ٹویٹرپرپارٹی قائدین کے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بچوں کو سیاسی لڑائی سے دور رکھنا چاہئے۔ بچوں کو اس لڑائی کاحصہ بناناافسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔

میں تمام ٹی آرایس قائدین اور سوشل میڈیا سے جڑے سپاہیوں سے خواہش کروں گا کہ مخالفین کے بچوں کوسیاست میں نہ گھسٹیں۔ کے ٹی آر کاٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب صدرنشین ٹی ایس ٹی ایس پی جگن نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی بیٹی گوامیں بعیر لائسنس حاصل کئے ریستوران چلاتی ہے جہاں بیف پروسہ جاتاہے۔

انہوں نے مزیدتحریر کیا کہ اگر یہ کام کوئی اور کرتا تو بی جے پی گاورکشاکے نام پرزمین آسمان ایک کردیتی۔پی جگن نے بعد میں اس ٹویٹ کوحذف کردیاتھا۔