قومی
اترکاشی کے پرولا تحصیل علاقے میں زلزلے کے جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی سطح سے پانچ کلومیٹر نیچے تھی اور اس کا مرکز گنڈیاٹگاؤں اور دوکھاریانی گاؤں کے درمیان سیالوکا میں تھا۔
دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کی پورولا تحصیل کے دیہی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ٓالبتہ اس واقع میں کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر نے جمعہ کی صبح اطلاع دی کہ پرولا تحصیل کے گنڈیاتگاؤں اور مہارگاؤں میں صبح ایک بجکر 42 منٹ پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی سطح سے پانچ کلومیٹر نیچے تھی اور اس کا مرکز گنڈیاٹگاؤں اور دوکھاریانی گاؤں کے درمیان سیالوکا میں تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔