ایشیاء

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں جمعہ کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔

کابل: افغانستان میں جمعہ کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے

این سی ایس کے مطابق افغانستان میں آج ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6:39 پر درمیانے درجے کا زلزلہ محسوس کئے گئے۔ تاہم زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

این ایس سی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 35.86 ڈگری عرض البلد اور 68.64 ڈگری عرض البلد اور سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس ہفتے ملک میں زلزلے کے دوسرے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو مغربی افغانستان کے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صوبائی دارالحکومت ہرات سے 28 کلومیٹر دور اور سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تباہ کن زلزلے کے باعث 4000 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔