دہلی

دہلی اور کشمیر میں زلزلے ک جھٹکے

زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں 33.15 شمالی عرض البلد اور 75.82 مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے چھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) سمیت وادی کشمیر میں منگل کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 بجکر 33 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں 33.15 شمالی عرض البلد اور 75.82 مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے چھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد بعض مقامات پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر چلے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔