حیدرآباد

حیدرآباد میں برائٹ کام گروپ کے دفاتر پر ای ڈی کے دھاؤے

تلاشی مہم کے دوران ای ڈی نے چند اہم دستاویزات ڈیجیٹل آلات کو بھی برآمد کرلیا۔راؤ کے مکان سے غیر محسوب نقدی، سونے کی جیولری، اور چاندی کے سکے اور سلاخوں کو ضبط کرلیا گیا۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ اُس نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کیس جس میں ملوث برائٹ کام گروپ کے، حیدرآباد میں 5مقامات پردھاؤے کئے ہیں۔ ان دھاؤں کے دوران3.30 کروڑ روپے نقد کے ساتھ9.30 کروڑ مالیتی سونے کی جیولری اور چاندی کی سلاخیں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا درود و سلام کی فضیلت پر خطاب
ورنگل: جمعیۃ العلماء کا اصلاح معاشرہ اور منشیات مخالف اجلاس
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 برس مکمل، تنظیم فوکس حیدرآباد کی جانب سے تحریری مقابلے کا اعلان
حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے نبی ﷺ کی تعلیمات پر زور دیا

 برائٹ کام گروپ لمیٹڈ کے دفاتر پر یہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ گروپ کے جن عہدیداروں کے مکانات اور دفاتر پر دھاوے کئے گئے ان میں کمپنی کے سی ای او ایم سریش ریڈی، اور سی ایف او ایس ایل این راجو، کمپنی کے آڈیٹر پی مرلی موہن راؤ، پردھاوے کئے گئے۔

تلاشی مہم کے دوران ای ڈی نے چند اہم دستاویزات ڈیجیٹل آلات کو بھی برآمد کرلیا۔راؤ کے مکان سے غیر محسوب نقدی، سونے کی جیولری، اور چاندی کے سکے اور سلاخوں کو ضبط کرلیا گیا۔

ذیلی اداروں کی جانب سے بیرون ملک برائٹ کام گروپ کے 868.30 کروڑ مالیتی اثاثوں کی ایس ای بی آئی تحقیقات کی بنیاد پر ای ڈی نے فیما کی خلاف ورزی کے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔ ای ڈی کی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برائٹ کام گروپ نے فیما کے کئی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

a3w
a3w