کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل فرانس کی ٹیم میں کئی کھلاڑی بیمار

موانی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’تھوڑا سا فلو ہے جو پھیل رہا ہے لیکن کچھ بھی مہلک نہیں ہے۔ اس پر اس کھلاڑی کو ایک ترجمان نے جلدی سے روک دیا اورکہا، ’’موانی، ڈاکٹر نہیں ہے، ہم بعد میں وضاحت کریں گے۔‘‘

دوحہ: ارجنٹائن کے خلاف فیفا 2022 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فرانسیسی ٹیم میں وائرس پھیل گیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں۔

فارورڈ کھلاڑی رادیل کولو موانی نے یہ معلومات دیں۔

ٹیم کے منیجر ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ دو کھلاڑی – ڈیفنڈر ڈیوٹ اپامیکانو اور مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ کو فلو جیسی علامات کی وجہ سے ٹیم سے الگ ہونا پڑا اور وہ مراکش کے خلاف نہیں کھیل سکے۔ فرانس نے یہ سیمی فائنل میچ 2-0 سے جیتا تھا۔

موانی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’تھوڑا سا فلو ہے جو پھیل رہا ہے لیکن کچھ بھی مہلک نہیں ہے۔ اس پر اس کھلاڑی کو ایک ترجمان نے جلدی سے روک دیا اورکہا، ’’موانی، ڈاکٹر نہیں ہے، ہم بعد میں وضاحت کریں گے۔‘‘

ڈیسچیمپس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے کھلاڑی کام کے بھاری بوجھ اور سرد موسم سے متاثر ہو سکتے ہیں لیکن وہ اس بات پر قائم رہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں کولوسیل اسٹیڈیم میں اتوار کوہونے والے میچ سے محروم ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔

 حالیہ دنوں قطر میں درجہ حرارت کافی گرگیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر یہ روزانہ 30 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جارہا تھا۔