سوشیل میڈیا

لفٹ میں پھنسنے سے ایک معمر خاتون کی موت

کے ایک چوکیدار نے لفٹ کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تو وہ جھٹکے سے نیچے کی جانب گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی اور اسے قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ممبئی: ممبئی میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 62 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ 21/ اکتوبر کو چارکوپ علاقہ میں ایک ہمہ منزلہ عمارت میں اس وقت پیش آیا جب خاتون صبح کی سیر پر نکلنے کے لیے لفٹ کے ذریعہ چوتھی منزل سے نیچے آرہی تھی۔

 چارکوپ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جیسے ہی خاتون لفٹ میں چڑھی وہ تیسری اور چوتھی منزل کے درمیان پھنس گئی۔ خاتون نے مدد کے لیے شور مچایا اور جب اس کے بیٹے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش تو اسے بجلی کا جھٹکہ لگا، اسی لیے بجلی کی سربراہی بند کردی گئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بعد عمار ت کے ایک چوکیدار نے لفٹ کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تو وہ جھٹکے سے نیچے کی جانب گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی اور اسے قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا۔ عہدیدار نے کہا کہ چارکوپ پولیس نے بعد ازاں اس ضمن میں حادثاتی موت کا کیس درج کیا۔