تلنگانہ

الیکشن، مفاد پرست قائدین اور عوام کے درمیان جنگ: بنڈی سنجے

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو مفاد پرست قائدین اور عوام کے درمیان جنگ قرار دیا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو مفاد پرست قائدین اور عوام کے درمیان جنگ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

آج سنگاریڈی کے پٹن چیرو اسمبلی حلقہ میں منعقدہ پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم اور فلاحی حکومت صرف بی جے پی کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔

اگر عوام کانگریس اور بی آر ایس کو منتخب کرتی ہے تو پھرتلنگانہ ایک اور سری لنکا میں تبدیل ہوجائے گا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ دونوں جماعتیں لٹیروں کا ٹولہ ہے۔

ان کا مقصد ہر جائز ناجائز طریقہ سے دولت بٹورنا ہے۔ جبکہ بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے نظریہ کو اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔