سوشیل میڈیا

نواز مودی کون ہیں جنہیں 32 سالہ رفاقت کے باوجود گوتم سنگھانیہ نے طلاق دے دی؟

ارب پتی صنعت کار گوتم سنگھانیہ نے پیر کے روز اپنی اہلیہ نواز مودی سنگھانیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے یہ قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ دونوں کے 32 سالہ طویل تعلقات کا مستقبل خطرہ میں نظر آرہا ہے۔

ریمنڈ کے باس گوتم سنگھانیہ نے اپنی اہلیہ نواز مودی سنگھانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، انہوں نے ایک اعلان میں جو 32 سالہ رفاقت کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے، بتایا کہ دونوں نے اتفاق کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ارب پتی صنعت کار گوتم سنگھانیہ نے پیر کے روز اپنی اہلیہ نواز مودی سنگھانیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے یہ قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ دونوں کے 32 سالہ طویل تعلقات کا مستقبل خطرہ میں نظر آرہا ہے۔

جبکہ ریمنڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس کی توثیق کردی تاہم نواز مودی نے ابھی تک علیحدگی پر اپنی خاموشی نہیں توڑی ہے۔

گوتم سنگھانیہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ دیوالی ماضی کی طرح نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور نواز مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش جاری رکھیں گے۔

نواز مودی سنگھانیہ کون ہیں؟

گوتم سنگھانیہ کی طلاق شدہ بیوی53 سالہ نواز مودی ایک پیشہ ور فٹنس کوچ ہیں جو جنوبی ممبئی میں ایک فٹنس سینٹر کی مالک بھی ہیں۔

ان کے والد معروف وکیل ندار مودی ہیں۔ اگرچہ نواز مودی نے بھی قانون کی تعلیم حاصل کی تھی مگران کی دلچسپی فٹنس اور لائف اسٹائل میں زیادہ تھی۔

انہوں نے1999 میں شادی کرنے سے پہلے گوتم سنگھانیہ کو 8 سال تک ڈیٹ کیا۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام نہاریکا اور نیسا ہیں۔ گوتم سنگھانیہ تیز کاروں کے شوقین ہیں۔

نواز مودی مصنفہ بھی ہیں جو "پاز، ریوائنڈ” کے عنوان سے ایک کتاب لکھ چکی ہیں جس میں وہ عمر رسیدگی کو روکنے کے قدرتی طریقے بتاتی ہیں۔

وہ Spotify پر فٹنس سے متعلق پوڈ کاسٹ بھی پیش کرتی ہیں جس کا نام”Fitness with Body Art” ہے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں گزشتہ ہفتے ان کے شوہر کی طرف سے تھانے میں منعقدہ دیوالی پارٹی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گارڈس نے انہیں خود ان کی پراپرٹی میں داخل ہونے نہیں دیا۔ وہ تھانے پراپرٹی کے گیٹ پر واکنگ اسٹک کے ساتھ بیٹھی دیکھی گئیں۔

نواز مودی نے جنہوں نے حال ہی میں ممبئی میں دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی، اپنے ساس سسر وجے پت سنگھانیہ اور اہلیہ کے ساتھ دیوالی کی پوجا میں شرکت کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

وہ انسٹاگرام پر2.41 لاکھ سے فالوورس رکھتی ہیں۔ وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف ویڈیوز باقاعدگی سے شیئر کرتی ہے۔

a3w
a3w