مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں مکہ میں مسار روٹ پر الیکٹرک شٹل بس سروس کا آغاز

رپورٹس کے مطابق الیکٹرک بی آرٹی نیٹ ورک ام القری فار ڈیویلپمنٹ، الیکڑومین نے لانچ کیا، یہ خطے میں پہلا سسٹم ہے جس میں الیکٹرک بسوں کے ساتھ بی آر ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو مسافروں کو ایک محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کا تجربہ فرہم کرتا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں مسار روٹ پر الیکٹرک شٹل بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا الیکٹرک ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے۔

رپورٹس کے مطابق الیکٹرک بی آرٹی نیٹ ورک ام القری فار ڈیویلپمنٹ، الیکڑومین نے لانچ کیا، یہ خطے میں پہلا سسٹم ہے جس میں الیکٹرک بسوں کے ساتھ بی آر ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو مسافروں کو ایک محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کا تجربہ فرہم کرتا ہے۔

مسار روٹ تقریباً چار کلو میٹر طویل ہے جو حرمین ہائی سپیڈ ریلوے اسٹیشن کو مسجد الحرام سے جوڑتا ہے، اس میں دو مرکزی سٹیشن اور 11 سٹاپ شامل ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ بسیں 15.8 ملین کلو میٹر سے زیادہ سفر کریں گی اورعام بسوں کے مقابلے میں تقریبا 31.5 ملین کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس نیٹ ورک کو 125 ملین سے زیادہ مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔