جرائم و حادثات

راشن کے چاولوں کی کالا بازاری، 180 تھیلے چاول ضبط

پولیس نے بتایا کہ پنڈاپرول دیہات سے تعلق رکھنے والا رامو نامی شخص عوامی نظام تقسیم کے چاول کی کالابازاری کرتا تھا۔یہ شخص عوام سے غیرمجاز طورپر یہ چاول خریداکرتاتھااورپھر اس کی کالابازاری کرتاتھا۔

حیدرآباد : تلنگانہ کے تروملایاپالم علاقہ میں ڈی سی ایم گاڑی میں منتقل کئے جانے والے عوامی نظام تقسیم کے 180تھیلوں کو ضبط کرلیاگیا۔ٹاسک فورس ور تروملایاپالم پولیس نے یہ کارروائی مشترکہ طورپر انجام دی۔

متعلقہ خبریں
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

پولیس نے بتایا کہ پنڈاپرول دیہات سے تعلق رکھنے والا رامو نامی شخص عوامی نظام تقسیم کے چاول کی کالابازاری کرتا تھا۔یہ شخص عوام سے غیرمجاز طورپر یہ چاول خریداکرتاتھااورپھر اس کی کالابازاری کرتاتھا۔

اس نے چاول کے ذخیرہ کو ایک مکان میں چھپاکررکھاتھا۔اس کو کھمم ٹاون سے تعلق رکھنے والا شخص لے جارہاتھا کہ پولیس نے اس چاول کو ضبط کرلیا۔