قومی

جھارکھنڈ میں مڈبھیڑ، جے جے ایم پی کے تین انتہا پسند ہلاک، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

گملا کے ایس پی حارث بن زماں نے بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کیچکی جنگل میں جمع جے جے ایم پی تنظیم کے نتہا پسند جمع ہو کر ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رانچی: جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے بشن پور تھانہ علاقے کے کیچکی جنگل میں سکیورٹی فورسز نے جے جے ایم پی (جھارکھنڈ جنمکتی پریشد) تنظیم کے تین سرگرم انتہا پسندوں کو ایک انکاؤنٹر میں مار گرایا۔

متعلقہ خبریں
چھتیس گڑھ میں ہلاک 9 نکسلائٹس پر 59 لاکھ روپے کا انعام تھا
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس


اس کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق مارے گئے نکسلیوں کی شناخت لوہردگا ضلع کے سینہا کے رہنے والے لالو لوہرا، گملا ضلع کے سوجیت اوراون اور لاتیہار ضلع کے ہوشیر گاؤں کے رہنے والے چھوٹو اوراون کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں طویل عرصے سے جے جے ایم پی تنظیم سے وابستہ تھے اور گملا، لوہردگا اور آس پاس کے علاقوں میں نکسلی سرگرمیوں کو انجام دینے میں فعال کردار ادا کرتے تھے۔


گملا کے ایس پی حارث بن زماں نے بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کیچکی جنگل میں جمع جے جے ایم پی تنظیم کے نتہا پسند جمع ہو کر ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ مڈبھیڑ کے دوران تین انتہا پسند موقع پر ہی مارے گئے۔


مڈبھیڑکے مقام کی تلاشی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔ ان میں ایک اے کے-56 رائفل، ایک ایس ایل آر، اور ایک انساس رائفل شامل ۔ پولیس حکام کا خیال ہے کہ ایسے جدید ترین ہتھیارملنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیم علاقے میں کسی بڑے واقعے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ یہ برآمدگی تنظیم کے ارادوں اور سرگرمیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔