ایشیاء

قطر سے فلپائن کی پرواز کا پاکستانی حدود میں انجن فیل، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

کراچی: قطر کے شہر دوحا سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاونج منتقل کر دیا گیا جن کا معائنہ جاری ہے۔