تلنگانہ

میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو جہاں میڈیکل کالجس قائم ہیں وہاں نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالجس کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی.

حیدرآباد : چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو جہاں میڈیکل کالجس قائم ہیں وہاں نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالجس کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی.

متعلقہ خبریں
بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

آج سکریٹریٹ میں محکمہ طب اور صحت کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیرصحت دامودر راجہ نرسمہا چیف سکریٹری شانتی کماری اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو اس مقصد کے لئے مشترکہ پالیسی تدوین کرنے کی ہدایت دی۔ ریونت ریڈی نے افسران کو ہدایت دی کہ کوڑنگل میں میڈیکل اور نرسنگ کالجوں کے قیام کا جائزہ لیں اور ساتھ ہی ساتھ بی بی نگر ایی ایمس میں مکمل سطح پر طبی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی.

انہوں نے کہا اگر ایمس کو مکمل طور پر کارکرد کرایا جاتا ہے تو کھمم، ورنگل اور نلگنڈہ اضلاع کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، چیف منسٹر نے کہا کہ اس طرح عثمانیہ اور نمس اسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ایمس کا دورہ کرنے اور مکمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایمس میں مکمل طبی خدمات کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے وہ خود مرکزی وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کریں گے۔ اجلاس کے دوران عہدیداروں نے عثمانیہ ہاسپٹل کی توسیع میں درپیش مسائل سے چیف منسٹر کو آگاہ کیا۔

چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ عثمانیہ ہیریٹیج بلڈنگ معاملہ پر کل عدالت میں سماعت ہوگی عدالت کی ہدایات کے مطابق کیسے آگے بڑھنا ہے اس پر حکومت فیصلہ کرے گی۔

چیف منسٹر نے چند سرکاری اسپتالوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں سی ایم آر ایف ایل او سی دینے کے لیے اقدامات کرنے میڈیکل کالجوں سے منسلک سرکاری اسپتالوں میں ہاؤس کیپنگ اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بڑی فارما کمپنیوں کو سوپنے کی ہدایت دی.

اور عثمانیہ یا گاندھی ہسپتال میں سے کسی ایک کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لینے کا مشورہ دیا چیف منسٹر نے عہدیداروں سے ریاست میں آروگیہ شری کے نفاذ اور فنڈنگ سے متعلق تفصیلات سے بھی واقفیت حاصل کی چیف منسٹر نے سرکاری میڈیکل کالجوں اور سرکاری اسپتالوں سے منسلک ٹیچنگ اسپتالوں کے زیر التواء آروگیہ شری بلس کو فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا انہوں نے ہر پندرہ دن میں ایک بار سرکاری ہسپتالوں اور ہر تین ماہ میں ایک بار خانگی دواخانوں کو آروگیہ شری بلس جاری کرنے کی ہدایت دی.