حیدرآباد

ہر گھر ملازمت کا وعدہ کے سی آر نے پورا نہیں کیا: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ان تمام ملازمتوں کو پُر کریں گے تاہم9 سالوں میں اس مسئلہ کو نظرانداز کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ملازمتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اگر ہم آئندہ اسمبلی انتخابات میں ضلع کھمم سے دس میں سے دس حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ہمیں ریاست میں 90 نشستیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

انہوں نے کل رات کھمم میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام بے روزگاری احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر کو ملازمت دینے کا وعدہ کرنے والے وزیر اعلیٰ نے گاؤں میں ایک بھی ملازمت نہیں دی۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے سے ہی بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے جذبہ کے ساتھ ریاست بھر میں بے روزگاری کے مسئلہ کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بسوا کمیشن کے مطابق تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 1.07 لاکھ ملازمتیں مخلوعہ تھیں۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ان تمام ملازمتوں کو پُر کریں گے تاہم9 سالوں میں اس مسئلہ کو نظرانداز کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ملازمتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھرراو ریاست کے 50 لاکھ بے روزگاروں، طلباء اور نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران،پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔