شمالی بھارت

لکھنو میں ہرگھرکیمرہ مہم شروع

لکھنو پولیس نے ریاستی دارالحکومت کی سیکیوریٹی بڑھانے ہرگھرکیمرہ اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولیس عہدیدار ہرعلاقہ میں جائیں گے اورلوگوں سے کہیں گے کہ وہ کم ازکم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں تاکہ سارا ایریا کور ہو۔

لکھنو: لکھنو پولیس نے ریاستی دارالحکومت کی سیکیوریٹی بڑھانے ہرگھرکیمرہ اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولیس عہدیدار ہرعلاقہ میں جائیں گے اورلوگوں سے کہیں گے کہ وہ کم ازکم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں تاکہ سارا ایریا کور ہو۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد
مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سوامی پرساد موریہ کا کمشنر کو مکتوب
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش

پولیس اس کیلئے ہر وارڈ میں کارپوریٹرس اور ممتازشہریوں کی مدد لے گی۔ تنگ گلیوں‘سڑکوں میں کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ ہے۔

ممتازتاجروں اور دکانداروں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے کاروباری اداروں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔

اے سی پی گومتی نگرسواتی چودھری نے کہاکہ سبھی کو سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگانے چاہئیں تاکہ اس سے نہ صرف مجرموں پرنظررکھنے میں مددملے گی بلکہ طریقہ واردات کا ڈاٹابیس تیارکرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ کیمرے لگانے والوں کو سینئر پولیس عہدیدار انعام دیں گے۔ اہم چوراہوں اور عام مقامات پر لگنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی فیڈ کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں سے لنک کیاجائے گا۔

مہانگر‘ کے ایک ریستوراں نے حال میں 4 سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے جس پر اسے جوائنٹ کمشنر پولیس کی طرف سے ستائش نامہ موصول ہوا۔