شمالی بھارت

رام راج کے لئے ہر کسی کو آگے آنا ہوگا: بھاگوت

رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب کے موقع پر بھاگوت نے کہا' وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آنے سے پہلے سخت تپسیا کی۔میرا ان سے پرانا رشتہ ہے۔ میں جانتا ہوں وہ تپسوی ہیں۔ وزیر اعظم نے تپسیا کی اب ہمیں بھی تپسیا کرنی ہے  رام راج کیسا تھا  یہ یاد رکھنا ہے۔

ایودھیا: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو کہا کہ رام راج کے تصور کو شرمند تعبیر کرنے کے لئے ہر باشندے کو تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب کے موقع پر بھاگوت نے کہا’ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آنے سے پہلے سخت تپسیا کی۔میرا ان سے پرانا رشتہ ہے۔ میں جانتا ہوں وہ تپسوی ہیں۔ وزیر اعظم نے تپسیا کی اب ہمیں بھی تپسیا کرنی ہے  رام راج کیسا تھا  یہ یاد رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا’ ہم اس عظیم ہندوستان کی اولادیں ہیں۔ ذرے ذرے اس کا گن گاتے ہیں۔ ہمارے پربھو رام 14سال کے بنواس کے بعد باہر کی لڑائی کو باہر ختم کر کے ایودھیا واپس آئے تھے۔

اب دوربارہ رام جی اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ اب ہمیں آپسی تنازعات کو مٹا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایودھیا میں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ چھوٹے چھوٹے تنازاعات کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔ ہمیں اپنے کومحتاط رکھنا ہوگا۔

سرسنگھ چالک نے کہا’ آج رام للا کے ساتھ ہندوستان کی خودی لوٹ آئی ہے۔ آج کے خوشی کا ذکر لفظوں میں نہیں ہوسکتا۔

500سالوں تک متعدد نسلوں نے لگ کر محنت کر کے قربانی دے کر خون پسینہ بہانے کے بعد آج یہ خوشی کا دن سارے قوم کو میسر رکایا ہے۔ان سب کے لئے ہمارے دل میں احترام ہے۔