حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اے سی والی ہیلمٹ کا تجرباتی استعمال
حیدرآباد: سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک،چلچلاتی دھوپ اور آلودگی کے سبب شہرحیدرآباد کی ٹریفک پولیس کوکئی طرح کے چیلنجس کا سامنا ہوتا ہے۔
حیدرآباد: سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک،چلچلاتی دھوپ اور آلودگی کے سبب شہرحیدرآباد کی ٹریفک پولیس کوکئی طرح کے چیلنجس کا سامنا ہوتا ہے۔
سخت محنت کرنے والے ٹریفک پولیس ملازمین کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کے طورپر رچہ کنڈہ پولیس نے ایک کمپنی کے ساتھ مل کرانوکھا قدم اٹھایا ہے تاکہ اے سی ہیلمٹ تیار کئے جاسکیں۔
اے سی ہیلمٹ کے لئے دو گھنٹے کی چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ہیلمٹ 8 گھنٹے کام کرتے ہوئے دھوپ سے ٹریفک پولیس کو بچاسکتی ہے۔
ایک ٹریفک پولیس ملازم نے اس ہیلمٹ کااستعمال کیااور اس کے مختلف فائدوں و امکانی خامیوں کی نشاندہی کی۔
ان ہیلمٹس کے کام کے طریقہ کا تجزیہ کرنے کے بعد بقیہ ٹریفک کانسٹیبلس کو یہ ہیلمٹ فراہم کی جائے گی۔
ملکاجگری ٹریفک اے سی پی سرینواس راو نے کہا کہ یہ ہیلمٹ کافی فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہاکہ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے دھوپ میں ٹریفک جنکشن پر کام کرنے والے ٹریفک ملازمین پولیس کی سہولت کیلئے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔
ہیلمٹ کے سامنے حصہ پر موٹر لگائی گئی ہے۔
اس کے ذریعہ ہیلمٹ کے اندر ٹھنڈک پہنچائی جاتی ہے۔یہ موٹر، بارش اور گرم سے بھی متاثر نہیں ہوتی ہے۔
تجرباتی پراجکٹ کے طورپراس کا تجزیہ کیاجارہا ہے۔
10 تا 12 دن اس کا استعمال کرتے ہوئے اس کے بارے میں رائے دی جائے گی۔