جنگ بندی اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جاری ہیں۔ لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ صور میں بھی 2 فلسطینی نژاد باشندے شہید ہوئے۔
بیروت: جنگ بندی اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جاری ہیں۔ لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ صور میں بھی 2 فلسطینی نژاد باشندے شہید ہوئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھے گی، ہم نے لبنان میں سکیورٹی زون قائم کیا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے جتنا وقت درکار ہوگا قبضہ برقرار رکھیں گے۔
دوسری جانب لبنان پر حملوں کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو 24 گھنٹے سے زائد ہوگئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اگلی ہدایت تک کسی کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
تاہم امریکی میڈيا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندش کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران بات چیت میں حزب اللہ کا معاملہ ہنگامی ایجنڈے میں شامل ہے، اسرائیل تنازع بات چیت کے پہلے دن زیرِ غور آنا شيڈول ہے۔