حیدرآباد

راشن کارڈس کے ای۔کے وائی سی کرانے کی تاریخ میں توسیع

راشن کارڈس کوآدھارنمبر سے مربوط کرتے ہوئے‘ای۔کے وائی سی کرنے کی مہلت کو فروری کے اواخر تک بڑھادیاگیا ہے۔دوسری طرف تلنگانہ میں ای۔کے وائی سی کا عمل 75.76 فیصد مکمل کرلیاگیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے راشن کارڈس کو ای۔ کے وائی سی کرانے کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ طورپرای۔کے وائی سی کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری مقرر تھی تاہم کئی ریاستوں میں ای۔کے وائی سی کے عمل کو مکمل نہیں کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

اس تناظرمیں راشن کارڈس کوآدھارنمبر سے مربوط کرتے ہوئے‘ای۔کے وائی سی کرنے کی مہلت کو فروری کے اواخر تک بڑھادیاگیا ہے۔دوسری طرف تلنگانہ میں ای۔کے وائی سی کا عمل 75.76 فیصد مکمل کرلیاگیا ہے۔

کمشنر سویل سپلائز ڈی ایس چوہان نے تمام ضلع کلکٹرس اور حیدرآباد کے چیف راشننگ آفیسر کو فروری کے اختتام تک صدفیصد ای۔کے وائی سی عمل مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔