بھارت

حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخرجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع

 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی ای آر نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024 سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

آپ فیصلے میں جلدی کریں اور مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط قائم کر یں اور کسی بھی پروپیگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

a3w
a3w