آندھراپردیش

زبردستی رقم کی وصولی، اے پی میں راجستھان کی لڑکیاں پکڑی گئیں

آندھراپردیش کے گنٹورمیں راجستھان سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو پکڑا گیا جو سڑک سے گذرنے والوں سے زبردستی طورپر رقم وصول کررہی تھیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے گنٹورمیں راجستھان سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو پکڑا گیا جو سڑک سے گذرنے والوں سے زبردستی طورپر رقم وصول کررہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

مقامی افراد نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ رقم نہ دینے والوں پر یہ لڑکیاں حملہ بھی کررہی تھیں۔

پولیس نے ایسی تقریبا20لڑکیوں کو پکڑاجس کے بعد ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔

ان لڑکیوں کی کونسلنگ کی گئی۔پولیس نے آئندہ ایسی حرکت کے خلاف انتباہ دیا۔

ان لڑکیوں کو ان کی آبائی ریاست بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔