شمالی بھارت

بنگال میں پنچایتی انتخابات کی دوبارہ پولنگ شروع

مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے لیے دوبارہ پولنگ پیر کی صبح 7 بجے 22 اضلاع کے 697 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے لیے دوبارہ پولنگ پیر کی صبح 7 بجے 22 اضلاع کے 697 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

ریاستی الیکشن کمیشن نے کل 697 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتے کے روز ووٹنگ ہوئی تھی۔

مرشد آباد میں سب سے زیادہ 175 بوتھ، مالدہ میں 110 اور نادیہ میں 89 بوتھس پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

کوچ بہار میں 53 بوتھ، شمالی 24 پرگنہ میں 46، شمالی دیناج پور میں 42، جنوبی 24 پرگنہ میں 36، مشرقی مدنا پور میں 31، ہگلی میں 29، جنوبی دیناج پور میں 18، بیر بھوم اور جلپائی گوڑی میں 14،14،مشرقی دیناج پور میں 10 ، بانکوڑہ اور ہاوڑہ میں آٹھ آٹھ، مغربی بردوان میں چھ، پرولیا میں چار، مشرقی بردوان میں تین اور علی پور دوار میں ایک مرکز پر دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔

کمیشن نے ہر بوتھ پر مرکزی فورس کے چار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد میں 17 افراد مارے گئے تھے۔

دریں اثنا، گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس اتوار کو نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ پیر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w