امریکہ و کینیڈا

میکسیکو میں قیامت خیز گرمی، 100 سے زائد افراد ہلاک

مذکورہ اموات کی وجہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی بیان کی گئی ہے، وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیو ای ولیون میں ہوئی۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی نے ایک ماہ میں 100 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

مذکورہ اموات کی وجہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی بیان کی گئی ہے، وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیو ای ولیون میں ہوئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔ میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تین ہفتوں سے جاری ہیٹ ویو سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

a3w
a3w