یوروپ
پاکستان جیسے ممالک کے انتہاپسند مبلغین کو برطانیہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی:حکومت
حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے نئے منصوبوں کے تحت نفرت پھیلانے والے انتہاپسندمسلمانوں کو جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیاء سے ہو، برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لندن: حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے نئے منصوبوں کے تحت نفرت پھیلانے والے انتہاپسندمسلمانوں کو جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیاء سے ہو، برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اخبار ”دی ڈیلی ٹیلی گراف“ کی اطلاع کے مطابق حکومت برطانیہ کو انتہاپسندانہ سرگرمیوں میں زبردست اضافہ پر تشویش ہے اور عہدیداروں کو انتہائی خطرناک انتہاپسندوں کی شناخت پر مامور کیا جارہا ہے تاکہ ایسے افراد کو ویزا وارننگ جاری کی جاسکیں۔
نئے منصوبوں کے تحت فہرست میں موجود افراد کو برطانیہ میں داخل ہونے سے خودبخود روک دیا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے ایک جذباتی تقریر کی تھی اور انتبادہ دیا تھا کہ انتہاپسندوں سے ملک کے جمہوری اور کثیرعقیدہ کے اقدار کو خطرہ لاحق ہے۔