شمالی بھارت

فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ، وشوہندو پریشد نے سوال اٹھائے

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سلون علاقے میں فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کا معاملہ لگاتار گرم ہوتا جارہا ہے۔ اس معاملے کے سلسلے میں وشوہندر پریشد نے بھی مقامی انتظامیہ کے کردار پر کئی سوالیہ نشان کھڑے كئے ہیں۔

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سلون علاقے میں فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کا معاملہ لگاتار گرم ہوتا جارہا ہے۔ اس معاملے کے سلسلے میں وشوہندر پریشد نے بھی مقامی انتظامیہ کے کردار پر کئی سوالیہ نشان کھڑے كئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی، کانگریس کی خونیں تاریخ کیلئے معافی مانگیں: وی ایچ پی

وشوہندو پریشد کی جانب سے اس کے ضلع صدر وویک سنگھ نے اتوار کو مقامی انتظامیہ کے کردار پر کئی سوالیہ نشان کھرے گئے ہیں۔

ضلع صدر نے مقامی انتظامیہ کے کردار پر شبہ کا اظہا کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ بنائے جانے کے معاملے میں کلیدی ملزم کو ضمانت دینا دیگر سی ایس سی سنٹروں کے ملوث ہونے پر کاروائی نہ کرنا اور سلون انتظامیہ کی جانب سے 36 گھنٹوں تک اعلی افسران کو معاملے کی جانکاری و پولیس کی شکایتی لیٹر نہ دنیا اس کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ معمولی نہیں، اس کا تعلق ملکی سلامتی سے بھی ہے۔ یہ ملک کی جمہوری حکومت کو اقتصادی اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی کمزور کر سکتا ہے۔

وشو ہندو پریشد کی جانب سے سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ضلع صدر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ایجنسیوں سے تحقیقات کرائیں۔

a3w
a3w