حیدرآباد

جعلی دستاویزات: بین ریاستی ٹولی کے4ارکان گرفتار

بین ریاستی ریاست کولکتہ کی ٹولی کے4ارکان کو سی سی ایس پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمین جعلی بینک گیارنٹیاں تیارکرنے میں ملوث پائے گئے۔

حیدرآباد: بین ریاستی ریاست کولکتہ کی ٹولی کے4ارکان کو سی سی ایس پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمین جعلی بینک گیارنٹیاں تیارکرنے میں ملوث پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

ملزمین کے قبضہ سے2 چیکس،5 موبائیل فون اور60 جعلی گیارنٹی کے کاپیز ضبط کرلئے گئے۔ ملزمین کی شناخت52 سالہ نریش شرما،45 سالہ گوڈی شالاناگاراجو(ایڈوکیٹ اورلون ایجنٹ) ضلع ورنگل،نلوٹیال داس متوطن کولکتہ ویسٹ بنگال اور31 سالہ سبھراجیت گوشال متوطن کولکتہ ویسٹ بنگال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ملزمین‘گورنمنٹ کنٹراکٹ وغیرہ کے دستاویزات مختلف کمپنیوں کے پراجکٹ کے سلسلہ میں مہیاکرتے ہیں۔ ملزمین کواپل کراس روڈ حیدرآباد سے گرفتارکیا گیا۔

ملزمین نے کروڑہاروپیوں کی جعلی گیارنٹی مختلف کمپنیوں کو فراہم کرکے بینکس کو دھوکا دیا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم گوشالا ناگاراجو ایڈوکیٹ ولون ایجنٹ اوراس کے دیگر3 ساتھی ریاکٹ میں ملوث ہیں جوجعلی دستاویزات مہیاکرتے ہیں۔ اس ریاکٹ کو انسپکٹرمتیاسفید پوش جرائم نے اے سی پی ایس موہن کمار،اڈیشنل ڈی سی پی این سندر، ڈی سی پی اسنیہامہرا(سائبر کرائمس) نے اڈیشنل کمشنرپولیس اے آرسرینواس کی راست نگرانی میں بے نقاب کیا۔