گردہ‘ جگر برائے فروخت،کیرالا میں پوسٹر نے ہلا کر رکھ دیا
سنتوش کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی‘ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی‘ کو وڈ 19 کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔ ایسے حالات میں فیملی کے پاس گردہ‘جگر فروخت کرنے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
ترواننتاپورم: کیرالا کے دارالحکومت میں ایک مکان کے سامنے ”گردہ“ جگر برائے فروخت“ کا پوسٹر دیکھ کر لوگوں نے ابتداء میں سوچا کہ یہ کسی شرارت ہوگی یا حکومت کو ٹرول کرنے کے لئے کسی نے لگایا ہوگا۔ اشتہار کے نیچے 2 فون نمبر دئیے گئے۔
ان نمبروں کو جب ڈائل کیاگیاتو معاملہ حقیقی نکلا۔ پوسٹر لگانے والے کا نام 50 سالہ سنتوش کمار ہے جو ایم پی روڈ کا رہنے والا ہے۔ سنتوش نے بتایاکہ وہ ایک فروٹ شاپ(میوہ کی دکان) میں کام کرتا تھا جہاں اسے علاج کرانا پڑا۔ اب اس کے پاس رقم نہیں ہے۔
وہ خاندانی زمین فروخت کرناچاہتا ہے لیکن اس پر بھائی کے ساتھ اس کا جھگڑا ہے۔ اس کے بھائی نے میڈیا کو بتایاکہ جائیداد‘ماں کے نام پر تھی اور اب 6بچوں بشمول سنتوش کے نام پر ہے۔
سنتوش کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی‘ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی‘ کو وڈ 19 کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔ ایسے حالات میں فیملی کے پاس گردہ‘جگر فروخت کرنے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔