حیدرآباد

جعلی ویڈیو کیس، کانگریس سوشل میڈیا کے5ارکان کو مشروط ضمانت

شہر کی ایک عدلت نے جمعہ کے روز تلنگانہ پر دیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا یونٹ کے 5 ارکان کو مشروط ضمانت دے دی

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک عدلت نے جمعہ کے روز تلنگانہ پر دیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا یونٹ کے 5 ارکان کو مشروط ضمانت دے دی جنہیں حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس تحریف شدہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار

سائبر کرائم پولیس نے اعلان کیا کہ اُس نے پی ومشی کرشنا، منے ستیش، پیٹم نوین، اسماء تسلیم اور کویہ گیتا کو گرفتار کرنے کا آج اعلان کیا ہے۔

ڈی سی پی سائبر کرائم حیدرآباد دارا کویتا نے کہا کہ تمام گرفتار شدگان کو نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں مشروط ضمانت منظور کی گئی ان سے فی کس10ہزار روپے کے شخصی بانڈس ڈپازٹ کرنے اور دو ضمانت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

عدالت نے ان ملزمین کو ہدایت دی ہے کہ انہیں مزید احکام تک ہر پیراور جمعہ کو انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔