حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ویڈیو: بیگم پیٹ میں ماں اور بیٹی کو دھمکاکر ڈکیتی کی کوشش، گھر میں موجود لڑکی نے دلیری کا مظاہرہ کیا

حیدرآباد: بیگم پیٹ پولیس نے ماں اور بیٹی کو دھمکاکر مسلح ڈکیتی کی کوشش کرنے کے واقعہ میں ملوث 2ملزمین کوگرفتار کرلیا۔ ان دونوں کا تعلق اترپردیش سے بتایاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب
دوہفتوں کے دوران 30 بچے لا پتہ، پولیس پریشان
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

پولیس کے بموجب کل دن دھاڑے بیگم پیٹ کے پائیگاکالونی میں امیتاکے مکان میں یوپی کانپور کے رہنے والے سوشل کماراور پی چندرا نے منصوبہ کے تحت مسلح ڈکیتی کی کوشش کی۔

دونوں ملزمین نے پہلے گھر پر دستک دی اور کہاکہ این کے جین کے نام پر کورئیر آیا ہے۔ یہ دونوں گھرمیں زبردستی داخل ہوکر کچن میں چلے گئے اور گھریلوملازمہ کے گلے پر چاقو رکھ دیا۔

دونوں ملزمین میں ایک ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا اور دوسرے نے ماسک لگایا ہوا تھا۔ اس دوران امیتا اوران کی لڑکی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سارقوں سے مقابلہ کیا۔

تاہم اس دوران ملزمین نے اپنے بیاگ سے طفنچہ نکالااوران تینوں کوڈرانے کی کوشش کی۔ خواتین کی چیخ وپکار پر مقامی لوگ بھی جمع ہوگئے۔

اس موقع پر ماں اور بیٹی پر لامیتا اوران کی لڑکی نے دونوں ملزمین کا مقابلہ کرتے رہی ہے انہیں گھر سے باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس کواطلاع دی اور چندافراد نے ایک ملزم کودبوچ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

گرفتار شدہ ملزم کی تفتیش پر دوسرے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا اور ان کے قبضہ سے ایک طفنچہ‘ایک رسی‘بلٹ‘دوچاقو اور ایک گفٹ پیپر کوپولیس نے ضبط کرلیا۔ ماں اور بیٹی کی بہادری پر پولیس نے ستائش کی۔