تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں یوریا کے لیے کسانوں کا احتجاج

اس موقع پر کئی کسانوں نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو مناسب مقدار میں یوریا فراہم کرنے میں حکومت پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال یوریا کی قلت ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے کاشت کے دوران کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع کے کارے پلی منڈل ہیڈکوارٹر میں ہفتہ کی صبح یوریا کی قلت پر کسانوں نے احتجاج کیا۔ کسانوں نے بس اسٹینڈ سنٹر کے قریب سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر کئی کسانوں نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو مناسب مقدار میں یوریا فراہم کرنے میں حکومت پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال یوریا کی قلت ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے کاشت کے دوران کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کسانوں نے سوال کیا کہ عوامی نمائندے اور حکام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ضلع میں یوریا کی کوئی قلت نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک کسان کو صرف ایک یوریا کی بوری دی جا رہی ہے۔ "ایک بوری سے کھیتی کیسے کی جا سکتی ہے؟” ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزراء اور انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے کسانوں کو ضرورت کے مطابق یوریا کھاد فراہم کریں۔

بعد ازاں منڈل زراعتی آفیسر اشوک کمار اور ایس آئی گوپی وہاں پہنچے جنہوں نے کسانوں کو سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کرنے کی کوشش کی۔