دہلی

ایرانڈیا ایکسپریس کی 80 پروازیں منسوخ

کفایتی ایرلائن ایرانڈیا ایکسپریس نے 80 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں۔ اس کی کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی کیونکہ ارکان ِ عملہ نے ٹاٹا گروپ کی ایرلائن میں مبینہ بدانتظامی کے خلاف بطور احتجاج رخصت لے لی۔

نئی دہلی: کفایتی ایرلائن ایرانڈیا ایکسپریس نے 80 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں۔ اس کی کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی کیونکہ ارکان ِ عملہ نے ٹاٹا گروپ کی ایرلائن میں مبینہ بدانتظامی کے خلاف بطور احتجاج رخصت لے لی۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ ایرلائن اے آئی ایکس کنیکٹ (سابق ایر ایشیا انڈیا) کو خود میں ضم کرنے کے عمل سے گزررہی ہے۔

اسے گرمائی شیڈول میں جو مارچ کے آخری ہفتہ میں شروع ہوا‘ روزانہ 360 پروازیں چلانی ہوتی ہیں۔ ایرانڈیا ایکسپریس ترجمان نے بتایا کہ ایرلائن ارکان ِ عملہ سے بات چیت کررہی ہے۔

a3w
a3w