کھیل

فاسٹ بولر عمران ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

عمران کو مسلسل چوٹوں نے گھیر رکھا ہے اور رواں سال اگست میں بھی ان کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی خبر آئی تھی۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں بھی زخمی ہوئے تھے اور چوٹ کی وجہ سے بوچی بابو ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔

جدہ: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کرکٹر عمران ملک اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیاہے کہ وہ عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ عمران ملک نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں عمرہ کیلئے سعودی پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ میرے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ مجھے عمرہ کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

آئی پی ایل 2025 میں بہت سی ٹیموں کی نظریں عمران ملک پر ہوں گی کیونکہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے انہیں برقرار رکھنے کا امکان بہت کم ہے۔ اگر ہم عمران ملک کے کرکٹ کیریر پر نظر ڈالیں تو وہ آئی پی ایل 2024 کے بعد کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئے۔

 عمران کو مسلسل چوٹوں نے گھیر رکھا ہے اور رواں سال اگست میں بھی ان کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی خبر آئی تھی۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں بھی زخمی ہوئے تھے اور چوٹ کی وجہ سے بوچی بابو ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔

عمران کو آخری بار جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔ اس ونڈے میچ میں عمران نے صرف 3 اوورز میں 27 رنز دیے۔ آئی پی ایل 2024 کا سیزن بھی ان کیلئے زیادہ اچھا نہیں رہا جس میں انہوں نے صرف ایک میچ کھیلا۔