کرناٹک

جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کا قتل کرنے باپ کی کوشش

ملزم کرشنپا کے دو لڑکے ہیں اور کسی کو بھی زمین کا حصہ نہیں دیا گیا۔ دونوں لڑکے مزدوری کرکے گزربسر کرتے ہیں۔ لکشمی کانت راجو اور اس کی بیوی کا باپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ باپ نے انہیں گھر سے نکل جانے کو کہا۔

 بنگلورو: جائیداد کے لیے ایک باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کرنے کی کوشش کی۔ یہ واردات چنارائنا درگہ ہوبلی کے دوڈناراساینا کے کورٹگیری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ باپ کرشنپا نے اپنے بیٹے لکشمی کانتا راجو کا قتل کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ٹولی چوکی۔ شیخ پیٹ روڈ کی توسیع جائیدادوں کی بلا معاوضہ طلبی
ماہ شعبان کی فضیلت اور اس کے اعمال

 ملزم کرشنپا کے دو لڑکے ہیں اور کسی کو بھی زمین کا حصہ نہیں دیا گیا۔ دونوں لڑکے مزدوری کرکے گزربسر کرتے ہیں۔ لکشمی کانت راجو اور اس کی بیوی کا باپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ باپ نے انہیں گھر سے نکل جانے کو کہا۔

تاہم انہوں نے انکار کردیا، باپ برہم ہوگیا اور لکشمی کانت راجوپر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا۔ وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پڑوسیوں نے اسے بچایا۔ پڑوسی جمع ہوتے ہی کرشنپا وہاں سے فرار ہوگیا۔

لکشمی کانت کو ٹمکورو ضلع دواخانہ لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسے بنگلورو کے نمہنس دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ کورٹگیرے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ کوٹرٹگیری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔