باپ بلدیہ میں صدرنشین منتخب، بیٹا ٹریکٹر ڈرائیور۔تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دلچسپ واقعہ
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقدہ کلور میونسپل انتخابات میں ساتویں وارڈ سے موہن نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کا انتخاب لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں دیگر کونسلرس کی مددسے وہ کلور بلدیہ کے چیئرمین منتخب ہو گیا۔
حیدرآباد: انتخابات کے دوران اکثر حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس نے تمام کی توجہ حاصل کر لی ۔
یہاں ایک ہی بلدیہ میں باپ چیئرمین منتخب ہوا ہے تو بیٹا وہیں ٹریکٹر کے ڈرائیورکے فرائض انجام دے رہا ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ کھمم ضلع کی کلور میونسپلٹی میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقدہ کلور میونسپل انتخابات میں ساتویں وارڈ سے موہن نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کا انتخاب لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں دیگر کونسلرس کی مددسے وہ کلور بلدیہ کے چیئرمین منتخب ہو گیا۔
ایک طرف جہاں باپ بلدیہ کے اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز ہو کر عوامی خدمات میں مصروف ہے وہیں دوسری طرف ان کا بڑا بیٹا ڈی رگھو اسی بلدیہ میں گزشتہ تین سالوں سے کچرا جمع کرنے والے ٹریکٹر کے ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے۔
باپ اور بیٹے دونوں کا کہنا ہے کہ کلور بلدیہ کے حدود میں عوام کی خدمت کا موقع ملنا ان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اس باپ بیٹے کی جوڑی کی سادگی اور لگن کی مقامی افرادکافی ستائش کررہے ہیں۔