مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں قیدیوں کو عام معافی کے احکام

جنرل ڈائریکٹریٹ آف پریزنس نے ان قیدیوں کی رہائی کے انتظامات شروع کئے گئے ہیں جنہیں مجرم قرار دینے کے بعد جیل کی معیاد کی تکمیل کر رہے ہیں۔

جدہ: سعودی عرب کے حکام کی جانب سے عام معافی کے تحت قیدیوں کی رہائی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

جنرل ڈائریکٹریٹ آف پریزنس نے ان قیدیوں کی رہائی کے انتظامات شروع کئے گئے ہیں جنہیں مجرم قرار دینے کے بعد جیل کی معیاد کی تکمیل کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا ہے کہ شاہ سلطنت کی جانب سے مرد اور خاتون قیدیوں کو عام معافی دی جارہی ہے۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر اس پر عمل آوری کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محابس نے بتایا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے شاہی حکم پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے تاکہ رہائی سے متعلق عمل کی تکمیل ہوجائے اور وہ اپنے ارکان خاندان کو واپس ہوسکیں۔

یہ بات سعودی پریس ایجنسی نے بتائی اور کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز کی انسانی ہمدردی اور خیر سگالی جذبہ کی وجہ قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہوگی اور وہ معافی سے استفادہ کرنے کے بعد اپنے ارکان خاندان کے واپس ہوسکیں گے۔

a3w
a3w