جرائم و حادثات

نابالغ بیٹی سے 2 سال تک عصمت ریزی کرنے والا باپ گرفتار

پولیس کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میں بات چیت کے دوران متاثرہ لڑکی نے گزشتہ دو سال سے باپ کی حرکتوں کو برداشت کرنے کے بعد اپنی داستان سنائی۔

ممبئی: مہاراشٹر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی 15سالہ بیٹی کے ساتھ دو سال تک آبرو ریزی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میں بات چیت کے دوران متاثرہ لڑکی نے گزشتہ دو سال سے باپ کی حرکتوں کو برداشت کرنے کے بعد اپنی داستان سنائی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کے والد نے دو سال تک اس کے ساتھ باربار عصمت دری کی اور اس جرم کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی۔ ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 354کے ساتھ ساتھ بچوں کے تحفظ ایکٹ 8(جنسی حملہ)،10(سنگین جنسی حملہ)،اور12(جنسی طور پر ہراساں) جنسی جرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔