یوروپ
ٹرینڈنگ

دوران پرواز طیارہ میں خاتون مسافر سگریٹ نوشی کرنے لگی، روکنے پر طیارہ کو آگ لگانے کوشش(ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون زبردستی طیارہ میں سگریٹ نوشی کر رہی ہے۔ بار بار منع کرنے کے باوجود وہ اپنی ضد پر قائم رہتی ہے۔ آخر کار فلائٹ عملہ نے بڑی مشکل سے اس کے ہاتھ سے سگریٹ چھینی اور اسے دور لے گئے۔

استنبول: انٹرنیٹ پر ایک حیران کن ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون کو دورانِ پرواز طیارہ کے اندر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ خاتون کی اس حرکت پر مسافر اور فلائٹ عملہ حیران رہ جاتے ہیں۔ کئی بار خاتون کو سگریٹ بجھانے کیلئے کہا گیا، مگر وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ، اجتماعی عصمت ریزی کا الزام
میاچ کے دوران سگریٹ پینے پر خالد محمود پر تنقید
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون زبردستی طیارہ میں سگریٹ نوشی کر رہی ہے۔ بار بار منع کرنے کے باوجود وہ اپنی ضد پر قائم رہتی ہے۔ آخر کار فلائٹ عملہ نے بڑی مشکل سے اس کے ہاتھ سے سگریٹ چھینی اور اسے دور لے گئے۔ لیکن جیسے ہی اس سے سگریٹ چھینی گئی، وہ شدید غصہ میں آ گئی اور اپنی جیب سے لائٹر نکال کر طیارہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے لگی۔

خاتون کی اس حرکت نے مسافروں اور عملے میں سنسنی پھیلا دی۔ اگرچہ یہ ویڈیو 2019 کی بتائی جا رہی ہے، مگر یہ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر @malikalitv نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ استنبول سے قبرص جانے والی پرواز میں ایک خاتون نے طیارے میں آگ لگانے کی کوشش کی۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "اب اس نے اپنی زندگی برباد کر لی ہے، اسے دوبارہ کبھی ہوائی سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔” دوسرے صارف نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ طیارے کے زمین پر اترتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا ہوگا۔”

بہت سے صارفین نے اس لاپرواہ حرکت کی مذمت کی اور کہا کہ یہ نہ صرف طیارے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ کچھ لوگوں نے ایوی ایشن قوانین کی سختی سے پابندی کروانے اور ایسے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔