کھیل

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو کہا الوداع

ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جمعرات کو اولمپکس کے فائنل میچ سے نااہل ہونے کے بعد کشتی کو الوداع کہہ دیا۔

پیرس: ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جمعرات کو اولمپکس کے فائنل میچ سے نااہل ہونے کے بعد کشتی کو الوداع کہہ دیا۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری

پھوگاٹ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ’’ماں کی کشتی مجھ سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کیجئے گا، آپ کا خواب، میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں۔

میرے پاس اب اس سے زیادہ طاقت نہیں ہے۔ الوداع ریسلنگ 2021-2024۔ میں ہمیشہ آپ سب کی مقروض رہوں گی۔‘‘

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کو بدھ کو یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے 50 کلوگرام ریسلنگ زمرے کے فائنل میچ کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔