فیفا 2023 ایوارڈس: نامزد کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری
کائلان ایمباپے بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن پرتگالی سنسنی کرسٹیانو رونالڈو باہر ہو گئے ہیں۔ لیونل میسی، کیلین ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ کو فیفا کے بہترین مینز پلیئر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔
جنیوا: فیفا نے 2023 کے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈس کے لئے نامزد کھلاڑیوں، کوچز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں لیونل میسی اور ایرلنگ ہالینڈ سرفہرست ہیں۔ میسی نے ارجنٹائن کے ساتھ ورلڈ کپ جیتا، جبکہ ایرلنگ ہالینڈ نے مانچسٹر سٹی کو گزشتہ سیزن میں براعظمی ٹرپل ٹائٹل دلایا۔
کائلان ایمباپے بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن پرتگالی سنسنی کرسٹیانو رونالڈو باہر ہو گئے ہیں۔ لیونل میسی، کیلین ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ کو فیفا کے بہترین مینز پلیئر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔
فیفا کے شائقین بہترین فیفا ویمنز پلیئر، بہترین فیفا مینز پلیئر، بہترین فیفا ویمنز کوچ، بہترین فیفا مینز کوچ، بہترین فیفا ویمنز گول کیپر، بہترین فیفا مینز گول کیپر اور فیفا فین ایوارڈز کے لئے 6 اکتوبر تک ووٹ ڈال سکیں گے۔
بہترین فیفا ویمنز پلیئر کے لئے 16 کھلاڑیوں کی فہرست میں عالمی چیمپئن اسپین اور رنرز اپ انگلینڈ کے چار چار کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ بہترین فیفا مینز پلیئر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کردہ 12 کھلاڑیوں میں سے چھ کا تعلق پریمیئر لیگ ٹیم مانچسٹر سٹی سے ہے۔
سٹی کے ہیڈ کوچ پیپ گارڈیوولا اپنی ٹیم کے چار ساتھیوں کے ساتھ بہترین مردوں کے کوچ کے لئے نامزد ہونے والوں میں شامل ہیں، بہترین خاتون کوچ کے لئے پانچ نامزد ہیں، جن میں 2021 اور 2022 کی فاتح ایما ہیز اور سرینا ویگ مین شامل ہیں۔
بہترین خاتون گول کیپر کے لئے سات اور مردوں کے زمرے کے لئے پانچ امیدوار ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتانوں اور کوچز، منتخب صحافیوں اور شائقین کی جانب سے 6 اکتوبر تک آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کی جائے گی۔ ایوارڈز کی تقریب کے لئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔